Tanzil Uthmani
نسخہ 1.1. Creative Commons Attribution 3.0. عربی اصل متن بغیر تبدیلی پیش کیا جاتا ہے۔
سورت 1
الفاتحة
7 آیات
سورت کا تعارف
Al-Fatiha is chapter 1 and contains 7 آیات.
القرآن
The Qur'an is the Arabic text. Translations communicate its meanings and remain attributed to their source editions.
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
بڑا مہربان نہایت رحم والا
مَـٰلِكِ يَوْمِ ٱلدِّينِ
انصاف کے دن کا حاکم
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
ٱهْدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ
ہم کو سیدھے رستے چلا
صِرَٰطَ ٱلَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ ٱلْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ
ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے
Arabic Qur'an text: Tanzil Project. Translation source: Fatah Muhammad Jalandhari, Quran Foundation #234.
CONTINUE READING
قرآنی متن، ترجمہ اور ادارتی وضاحت الگ اور واضح رہتے ہیں۔
نسخہ 1.1. Creative Commons Attribution 3.0. عربی اصل متن بغیر تبدیلی پیش کیا جاتا ہے۔
Fatah Muhammad Jalandhari. Quran Foundation #234. ترجمہ اور ماخذ کے حواشی اصل صورت میں دکھائے جاتے ہیں۔